روسی فوج کے حملے میں یوکرین کا فوجی اڈا تباہ

کیف: روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ روسی فوج نے پولینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع یوکرین کے فوجی اڈے کو میزائل حملے کر کے تباہ کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے مغربی شہر لویو میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں عسکری سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یوکرین کی عسکری قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل بحیرہ اسود میں جہازوں سے داغے گئے تھے۔ ہماری بہادر افواج نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔
یوکرین کا شہر لویو اپنے محل وقوع کے باعث دیگر شہروں کی نسبت روسی حملے سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا تھا لیکن اب روسی فوج نے اس شہر پر حملے کے لیے بحیرہ اسود کو استعمال کرنے کا فیصلہ ہے۔
ادھر برطانوی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد ڈونباس پر مکمل قبضے کے لیے پیش قدمی کی ہے تاہم یہ کافی سست روی کا شکار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔