حکومت ہر صورت عوام کو کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آٹے کی فراہمی میں ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔ برآمدی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر خیبر پختون خوا حکومت کو بھی آٹے کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون یقینی بنائے گی، عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔