یوکرین جنگ کا ذمے دار روس نہیں ہے، ولادیمیر پوتن

ماسکو: روسی صدر پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمے دار روس نہیں ہے۔
ولادی میر پوتن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی برادر ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔
پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سوویت یونین کی ریاستوں کا برین واش کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اور سستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی، تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔