ذوالحجہ کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، جس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جب کہ ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں ملک بھر سے موصولہ شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔