پی آئی اے کا 31 اکتوبر سے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ!

کراچی: پی آئی اے نے امریکا میں واقع روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبر سے بند کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے بعد مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے فیصلے کے لیے فنانشل ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں، گزشتہ دو سال میں ہوٹل کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کے لیے فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔
پی آئی اے نے 1979 میں سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس کو لیز پر حاصل کیا تھا۔ لیز کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ 20 سال بعد اگر پی آئی اے چاہے گی تو اس ہوٹل کی عمارت بھی خرید سکتی ہے اور اسی بنا پر اس ہوٹل کو 1999 میں پی آئی اے نے 3 کروڑ60 لاکھ ڈالر میں خرید لیا تھا جس کے لیے ادارے نے ہوٹل مالک پال ملسٹین کے ساتھ طویل قانونی جنگ بھی لڑی اور کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔