بابر اولین پوزیشن سے محروم، رضوان ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز

دبئی: قومی کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی، ہم وطن محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔
بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے۔
ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہوگئے، انہوں نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
دھیان رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔