کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی مذمتی قرارداد جمع

کراچی: سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے یوم استحصال کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔
قرارداد پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جی ڈی اے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی، سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے مسئلے پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کیا، کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و درندگی قابل مذمت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔