ریحام نے برطانوی عدالت میں انیل مسرت سے معافی مانگ لی!

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے برطانوی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔
ریحام خان نے 6 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے انیل مسرت پر ہوٹل روز ویلٹ خریدنے سے متعلق الزام عائد کیا تھا۔
ریحام خان کا معافی نامے میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر انیل مسرت سے متعلق غیر موزوں تبصرے کیے، لیکن اب انہوں نے وہ ویڈیو اپنے چینل سے ہٹادی ہے اور وہ اپنے الفاظ واپس لیتی ہيں۔
دوسری جانب انیل مسرت نے کہا کہ وہ ریحام خان کی جانب سے معافی قبول کرتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا روز ویلٹ ہوٹل کی خریدو فروخت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں جب کہ عمران خان سے ان کی دوستی کا ان کے کسی بزنس سے تعلق نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔