اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرور کام کروں گا، ارطغرل غازی

لاہور: ترکی کے معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان نے کہا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار انجن التان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔
پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے انجن التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لیے زیادہ سیر نہیں کرسکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پروجیکٹس کے معاہدے کیے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔
انجن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ اس وقت نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔