شہباز گل کا بیان طے شدہ، یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بیان طے شدہ پروگرام تھا اور یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں جب کہ عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اس لیے اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے لوگوں کو کہا گیا کہ احکامات ملے تو عمل نہ کریں، بیان پر نہ شہباز گل کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ مونس الٰہی کے بیان کے بعد معلوم کرایا کہ بنی گالہ پر ایسی کوئی چیز نہیں ملی کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔