عمران ارکان کی خریداری میں ملوث، 50 پی ٹی آئی ارکان حمزہ کو ووٹ دے سکتے ہیں، راناثناء

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہوسکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننے کا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت، امکان موجود ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی میں جن کا ضمیر زندہ ہے وہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، سیاسی رابطے سب سے کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہم کل اپنے سیاسی آپشن بھرپور طریقے سے ایکسر سائز کریں گے، سیاسی شعور کی بنیاد پر سمجھتا ہوں 5 نہیں 50 لوگ سمجھتے ہوں گے یہ غلط ہورہا ہے، 5 نہیں 50 لوگ یا تو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں یانہیں کرسکتے۔
رانا ثناء نے کہا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہٰی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کی یہ اوقات ہے؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہیں، جس میں آپ پیسے دے رہے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں آپ کے پیسے پکڑے گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔