تخت پنجاب کس کا مقدر؟ فیصلہ کل ہوگا

لاہور: پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا، اس بات کا فیصلہ کل ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور آئیں گے، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے ان کے 187 ارکان اسمبلی ہوٹل منتقل ہوچکے ہیں۔
تخت پنجاب کے حصول کی خاطر آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق آج پارلیمانی پاور شو کریں گی، عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
پی ٹی آئی نے آج تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے، پارلیمانی اجلاس میں ارکان کی شرکت سے ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی نمبرز حتمی طور پر سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 187 ارکان اسمبلی لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔