رجنی کانت کا اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان!

چنائے: بھارت کے سپراسٹار رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجنی کانت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ جنوری 2021 میں اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھیں گے جو آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔
رجنی کانت کے مطابق وہ ریاست تامل ناڈو میں کرپشن سے پاک حکومت لانا چاہتے ہیں اور ان کی پارٹی ضرور انتخابات جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلم ‘اناتھ’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اپنے سیاسی کیریئر کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس مرتبہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دھیان رہے کہ اداکاررجنی کانت نے 3 سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت قائم کریں گے اور انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، لیکن اس اعلان کے بعد رجنی کانت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔