حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 219 زندگیوں کے چراغ گُل ہوئے

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 219 افراد جاں بحق جب کہ 158 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 219 افراد جاں بحق جب کہ 158 زخمی ہوئے۔


جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 15 جون سے اب تک بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، پنجاب میں 16، آزاد کشمیر میں10 جب کہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 37 کم عمر بچوں سمیت 25 خواتین و 96 مرد شامل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ملک بھر میں 10 سڑکیں، 10 پل، 2 ہوٹل، 3 دُکانیں، 5 مساجد اور 6 پاور ہاؤسز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ اس دوران 1340 مکانات کو مکمل جب کہ 1040 کو جزوی نقصان پہنچا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔