کورونا وائرس سے دلیپ کمار کے دو بھائیوں کا انتقال!

ممبئی: برصغیر کے عظیم اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے دو چھوٹے بھائی کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سال کے احسن خان اور 88 سال کے اسلم خان کورونا کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
نامور اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو ان کے دونوں بھائیوں کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی کیونکہ ہم انہیں پریشان کن خبروں سے دُور رکھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو امیتابھ بچن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی خبر نہیں دی گئی تھی کیونکہ وہ امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے ہیں۔
دھیان رہے کہ بھارت میں اب تک 40 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ 69 ہزار سے زائد وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔