ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان!

کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔