سفارت کاروں سمیت بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار بھارت روانہ!

اسلام آباد: سفارت کاروں سمیت بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار بھارت روانہ ہوگئے۔
پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد بھارتی سفارت کاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارت کار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔
دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔