کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی: شہر قائد میں بادل پھر برس رہے ہیں، ملک کے سب سے بڑے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے علاقوں ملیر، گلستان جوہر ،گلشن معمار، کورنگی، ایئرپورٹ، رفاہ عام سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب دھابیجی، دنبہ گوٹھ اور سپرہائی وے پر مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی جب کہ طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، اورنگی ٹاؤن اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہوئی۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، جس کے باعث کراچی میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔