کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان!

کراچی: شہر قائد، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں آج محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے جب کہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور عمرکوٹ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں معتدل اور کچھ میں تیز بارش کاامکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اور گجرات میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کی موجودگی سمندری ہواؤں کی معطلی کا باعث رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔