سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ، کراچی میں کل نجی و سرکاری اداروں میں ہاف ڈے

کراچی: شہر قائد میں کل بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں ممکنہ بارش سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا جب کہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، شہر میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔
میئر کے مطابق شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس کی صفائی جاری ہے اور کے ایم سی بارش سے متعلق صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔