ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 7 جون تک بارش کی پیش گوئی

کراچی: آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرڈالی۔
محکمۂ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالا، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی جب کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔