فورسز کی کارروائیاں: خاران و مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ 26 جون کو مستونگ میں ممکنہ خودکُش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل ازوقت انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خودکُش حملہ آور بھی شامل تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔