ربیکا خان کا پہلا گانا پارٹی والی نائٹ آج دنیا بھر میں ریلیز!

کراچی: سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کا پہلا گانا پارٹی والی نائٹ آج (23 فروری) دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ربیکا خان نے اس گانے کی جھلک سوشل میڈیا پر ریلیز کی تو ہر جگہ دھوم مچ گئی تھی۔ دو تین روز میں لاکھوں میوزک کے دیوانوں نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔


ربیکا خان نامور مزاحیہ فنکار کاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں اور وہ ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں۔ سونگ پارٹی والی نائٹ کی وڈیو بہت ہی دل کش بنائی گئی ہے، جس نے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں۔ گلوکارہ ربیکا خان قلیل عرصے میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئیں۔ ٹک ٹاک پر 50 لاکھ، انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ اور یوٹیوب پر 5 لاکھ سبسکرائبر ربیکا خان کو فالو کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنا پہلا گانا ریلیز کیا ہے۔ربیکا کے والد کاشف خان نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔