آج کوئٹہ اور پشاور آمنے سامنے، افتتاحی مقابلے میں ملتان سرخرو

کراچی: آج پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا، زلمی کی ٹیم اس وقت سخت مشکل میں ہے کہ اس کے بعض اہم کھلاڑی کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 7 کے افتتاحی میچ میں کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
پی ایس ایل کے پہلے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے حق میں رہا جس کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پہلے بولنگ کا اعلان کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا۔ شرجیل خان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمران طاہر نے تین وکٹیں لیں۔
جواب میں ملتان سلطان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹم ڈیوڈ اور رضوان نے 22 رنز کی شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔