آئسولیٹ میں رہنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ میں سیر!

کوئنز ٹاؤن: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 14 روز آئسولیٹ رہنے کے بعد جیسے ہی مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی تو کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ہوٹل سے باہر کی دنیا سے بھی محظوظ ہونے لگے ہیں۔
پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی تھی۔
آئسولیشن سے باہر آتے ہی قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے لگے اور کھلاڑی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمندر اور پہاڑوں کے دلکش نظارے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر کے کیپشن میں عماد وسیم نے لکھا ‘کورونا فری جنت’۔
دوسری جانب اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور سابق کپتان اظہر علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے جب کہ پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلنا ہے، پاکستان شاہینز میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی جہاں واحد 4 روزہ میچ 16 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔