پنجاب: واٹس ایپ ہیکنگ سے فراڈ کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے

لاہور: محکمۂ داخلہ نے صوبے بھر میں واٹس ایپ ہیکنگ اور نقالی پر مبنی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایڈوائرزی میں تمام انتظامی محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب کی ایڈوائزری میں سینئر بیوروکریسی، پولیس حکام اور فیلڈ فارمیشنز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں حاضر سروس سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔
حکام کے مطابق سائبر مجرموں نے ان اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرکے متعلقہ افسران کے رابطوں، بالخصوص ساتھیوں اور ماتحت عملے کو جعلی پیغامات بھیجے، جن میں ہنگامی مالی مدد کی درخواست کی گئی۔
حکام کے مطابق واٹس ایپ ہیکنگ واقعات کے ذریعے فراڈ میں خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فراڈیے عوامی طور پر دستیاب معلومات جیسے نام، عہدہ اور تصاویر استعمال کرکے قابلِ یقین ڈیجیٹل شناخت تیار کرتے ہیں، لہٰذا تمام محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔