ایران نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ کرلیا

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایرانی بحریہ کے مطابق ان جہازوں کو اس لیے قبضے میں لیا گیا کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد ایرانی ساحل کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ یہ دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی ممکنہ بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں کم از کم 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نوعیت کی کارروائی فوری طور پر شروع نہیں کی جائے گی اور اس کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر صورت حال اسی طرح برقرار رہی تو اس کے عالمی معیشت، خصوصاً تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر اثرات رواں سال کے آخر تک یا اس کے بعد بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔