پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو، شیڈول جاری

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، ریٹرننگ افسر 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ابھی نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔