پی ٹی وی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عمل درآمد روکا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنی پریس کانفرنس میں تصدیق کی۔
ذرایع کی مطابق وفاقی وزرا فیصل واوڈا، مراد سعید اور فواد چودھری نے پی ٹی وی فیس میں اضافے پر اعتراض کیا تھا۔
ان وزراء کا کہنا تھا کہ فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے کہ سرکاری ٹی وی پر 14 ارب کا خسارہ ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی وی کی فیس میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔