پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا سمیت دیگر معاملات کا بھی بوجھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی 22 جون کو استعفیٰ دیا لیکن وہ منظور نہیں کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں بطور کارکن پی ٹی آئی بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ میں نے شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی تک استعفیٰ پہنچانے کا کہا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔