پی ایس ایل 9: کراچی میں منعقدہ مقابلوں کے لیے ٹریفک پلان

کراچی: پی ایس ایل 9 کے کراچی میں منعقد ہونے والے میچوں کے لیے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی ہے، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک شہر قائد میں ہوگا۔
اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کے لیے پارکنگ کی خاطر خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر/ چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔
دوران میچ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔