پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا عارضی شیڈول سامنے آگیا

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسیٹیڈیم میں کروائے جانے کا قوی امکان ہے جب کہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں بورڈز نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کراچی ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے 3 ون ڈے اور 5 ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم اپریل کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔