پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب سادگی سے ہوگی

لاہور: پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اور رقص نہیں ہوگا۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اس بار روایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورت حال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔
مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔
پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔ پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔