وزیراعظم کا دورہ چین، 6 ارب ڈالرز قرض رول اوور ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے خوش کُن اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ حکومتی ذرائع نے چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے کا امکان ہے، جس میں 9 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتر بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے میں لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔