ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے، ملک میں 15 نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے، سیاحت کے فروغ کی خاطر اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ماحول کو محفوظ بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔ اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کے لیے قوانین ہونے چاہئیں۔
عمران خان نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے، نیشنل پارکس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان تک موجود نہیں، جن کے باعث شہر تباہ ہورہے ہیں، ماسٹر اور ٹاؤن پلاننگ کرکے اپنے شہروں کو بچائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔