یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
اسلام آباد: یوم مزدور یعنی یکم مئی سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے دو، تین مہینے کے دوران مسلسل پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور اس باعث آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے۔