صدر زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔
دوسری جانب مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔