ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 2.58 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 32 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔