صارفین پر 40 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بجلی مہنگی ہونے کا اندیشہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا اندیشہ ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافے کا جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر قریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔