ایتھلیٹ مریم نسیم کے ہاتھوں بوائے فرینڈ کا قبول اسلام

پشاور: سابقہ پاکستانی ایتھلیٹ اور انفلوئنسر مریم نسیم کے بوائے فرینڈ کین نے ان کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔
ایتھلیٹ مریم نسیم نے اس خبر کو ایک ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو کلمہ طیبہ پڑھا رہی ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں سابقہ پاکستانی ایتھلیٹ نے لکھا کہ وہ کلمہ پڑھانے کی ذمے داری اپنے والد کو دینا چاہتی تھیں، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ اہم کام مریم کو خود کرنا چاہیے۔
مریم نسیم کے مطابق قبول اسلام کے لیے ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں قریبی احباب اور دوست شریک ہوئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دین پر چلنے کے لیے ان کی فیملی اور کین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔
دھیان رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔