کراچی کے شہریوں پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد: جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کے الیکٹرک نے صارفین سے رقم وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی، جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے نظرثانی نوٹس جاری کردیا، جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافی بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی پڑے گا۔
جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔
ڈسکوز نے 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبر کو دائر کی گئی۔ کپیسٹی پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔ مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اسی طرح بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔