ریما خان کی عمرہ ادائیگی کے دوران ملک و قوم اور مسلم امہ کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ: پاکستانی فلموں کی سابقہ اداکارہ ریما خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر شیئر کردیں۔
ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ ریما نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
اداکارہ ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ ریما خان اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔ ریما خان مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ریما پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے تین دہائیوں کے دوران کئی یادگار فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔