شاہ سلمان کے فرمان پر سعودیہ میں بارش کے لیے نماز استسقاء ادا

ریاض: سعودی عرب میں بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے نماز استسقاء کی ادائیگی کے لیے فرمان جاری کیا گیا تھا، جس میں عوام سے آج بارش کی دعا کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سوا سات بجے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی سنت ہے۔ سعودی عوام نے نماز استسقا میں اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے بارش برسنے کی دعائیں کیں۔ بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔