آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ، چیف الیکشن کمشنر

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثےمیں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بہت دکھ ہے۔
آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پولنگ کا وقت ختم ہونے اور ابتدائی طورپر غیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ پولنگ کے دوران پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات رہے۔
انہوں ںے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ابتدائی طور پر موصول ہونے والے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایل اے43 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجاوید بٹ کامیاب ہوئے ہیں۔
عبدالرشید سلہریا نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔