دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو۔
آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری ںے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں یہ لوگ مکمل وائٹ واش ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شکست خوردہ لوگوں نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس سلسلے میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کا جلسوں میں تڑپنا اور مچلنا صرف عوامی تفریح ثابت ہوا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔