کراچی، پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چھیننے کی انوکھی واردات!

کراچی: شہر قائد میں 4 ملزمان نے اسلحے کے زور پر 2 پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چھین لی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان اہلکاروں کی موٹر سائیکل کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، 2 ملزمان پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل پر جب کہ 2 اپنی موٹر سائیکل پہ بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمران اور اہلکار ارسلان سرسید تھانے میں تعینات ہیں، واقعے کا مقدمہ سرسید تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔