گلستان جوہر پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی: پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔
ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔