ایم کیو ایم والے کراچی کی فکر چھوڑیں بتائیں رحمان بھولا کون ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو زندہ جلانے والے کس منہ سے حقوق کی بات کرتے ہیں ناصر شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کراچی مارچ میں دئیے گئے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے کراچی کی فکر چھوڑیں، بتائیں رحمان بھولا کون ہے۔ انھوں نے ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے ریلیوں کیلئے اہم سے کارکن ادھار لےلیا کریں انھوں نے مزید کہا کہ آج ایم کیو ایم والے کرایہ پر لوگ ڈھونڈتے رہے وہ بھی نہ ملے، وزیر اعلیٰ سندھ کراچی تا کشمور صوبے کے ہر شہری کی آواز ہیں۔مردم شماری پر سندھ یک زبان ہے، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے۔ناصر حسین شاہ ایم کیو ایم رہنماوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر ایم کیو ایم رہنما دیگر جماعتوں میں اپنی سی وی بھیجتے پھر رہے ہیں۔متحدہ 22 اگست سے آگے نکل کر پاکستان زندہ باد کی طرف بڑھے ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ، سندھ دشمنی میں پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہے کچھ متحدہ رہنما آج بھی بانی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔