ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔
عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔