آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا اور معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل نواز شریف نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مخلوط حکومت آنے کے بعد سی پیک پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے مخصوص اقتصادی زونز بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں، لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا، آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے کیونکہ محنت کرکے ملک کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملکی اشرافیہ کا حق بنتا ہے کہ وہ ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔